بلوغت سے مراد عمر کا وہ حصہ ہے جس میں نوجوان تیزی سے مختلف جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں سے گزرتے ہیں۔
یہ تبدیلیاں ایک قدرتی عمل کا حصہ ہوتی ہیں جو ہمیں ایک بالغ فرد بنانے کی ابتدا ہوتی ہیں۔
لڑکیوں میں یہ تبدیلیاں عموماً 9 سے 17 کی عمر میں کبھی بھی شروع ہو سکتی ہیں۔
صحت، آب و ہوا اور خوراک کی بنیاد پر یہ تبدیلیاں مختلف بچیوں میں مختلف عمروں میں رونما ہو سکتی ہیں۔
جسمانی تبدیلیوں میں ماہواری کا آنا ، جسم پر بالوں میں اضافہ، جلد کا چکنا ہونا، کیل مہاسے آنا اور چھاتی کا بڑھنا وغیرہ شامل ہیں۔
ماہواری کے دوران خون کا اخراج عموماً 2 سے8دن تک جاری رہتا ہے اور اس دوران مروڑ ، کمر درد، سینے کی سوجن، تھکن اور چڑ چڑے پن جیسی شکایات ہو سکتی ہیں۔
سہولت اور صفائی کی خاطر ماہواری کے خون کو جذب کرنے کے لیے پیڈز یا کپڑے کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
شدید درد، خون کے زیادہ اخراج اور مسلسل بے قاعدہ ماہواری کی صورت میں ماہر امراض نسواں سے رابطہ کرنا چاہیے۔