صنف مرد اور عورت یا لڑکی اور لڑکے کے درمیان اس فرق کو کہا جاتا ہے جو معاشرے کا تخلیق کردہ ہوتاہے۔
صنفی فرق قدرتی نہ ہونے کی وجہ سے وقت ، حالات اور ضروریات کے تحت تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
صنفی برابری کسی بھی معاشرے میں ایسی صورتحال کو کہتے ہیں جس میں کسی فرد کی صنف کی بنیاد پر وسائل اورمواقعوں کے حصول میں اس کے ساتھ امتیاز نہ برتا جائے۔
صنفی انصاف کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ تمام وسائل اور مواقع کو ہمیشہ برابر بانٹ دیا جائے۔ بعض اوقات ضرورت کے تحت ایک صنف کو کسی چیز کی زیادہ رسائی بھی دی جا سکتی ہے۔
صنفی معیارات میں تنگ نظری اکثر لڑکیوں اور خواتین کے لیے صحت اور تعلیم جیسے بنیادی حقوق کے حصول میں رکاوٹ بنتی ہے۔ بعض صورتوں میں مردوں اور لڑکوں کو بھی ایسی ہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
صنفی تشدد جسمانی یا نفسیاتی اور بعض اوقات ان دونوں کا مجموعہ ہوسکتا ہے۔
صنفی مساوات حاصل کرنے کے لیے جو تدابیر اختیار کی جاتی ہیں انہیں صنفی انصاف کہتے ہیں۔