بلوغت سے مراد عمر کا وہ حصہ ہے جس میں نوجوان تیزی سے مختلف جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں سے گرزتے ہیں۔
یہ تبدیلیاں ایک قدرتی عمل کا حصہ ہوتی ہیں جو ہمیں ایک بالغ فرد بنانے کی ابتدا ہوتی ہیں۔
لڑکوں میں یہ تبدیلیاں عموماً10سے 14 سال کی عمر میں کبھی بھی شروع ہو سکتی ہیں۔
صحت،آب وہوا اور خوراک کی بنیاد پر یہ تبدیلیاں مختلف بچوں میں مختلف عمروں میں رونما ہو سکتی ہیں۔
جسمانی تبدیلیوں میں قد میں اضافہ ، جلد کاچکنا ہونا، کیل مہاسے، جسم کے حصوں پر بالوں کا آنا اور مختلف جسمانی اعضا کی بڑھوتر ی وغیرہ شامل ہیں۔
نیند کے دوران سفید رطوبت کا انزال کسی بیماری کی علامت نہیں اور نہ ہی یہ برے خیالات کا نتیجہ ہوتا ہے۔ کسی بھی راہنمائی کے درکار ہونے کی صورت میں با اعتماد بڑوں یا ہم عمروں سے راہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
جسمانی صفائی کا خیال رکھ کر اور صاف ستھرے کپڑے اور زیر جامہ پہن کر بلوغت کی تبدیلیوں سے صحت مندانہ اندازمیں اورآسانی سے گزر ا جا سکتا ہے۔