کسی بھی فرد کی بھلائی اور صحت کا انحصار انفرادی اور ذاتی عوامل کے علاوہ وسیع تر معاشرتی عوامل پر بھی ہوتا ہے۔
۔ سماجی تعلق دو یا دو سے زیادہ افراد کے درمیان رابطے کو کہتے ہیں۔
انسانی زندگی میں وقتاً فوقتاً پیدا ہونے والے مسائل کے مناسب اور بروقت حل کے لیے اچھے روابط بہت ضروری ہیں۔
نوجوانوں کے لیے یہ بہت اہم ہے کہ وہ ایسے با اعتماد افراد سے رابطے میں ہوں جو اُن کے مسائل کے حل کے لیے ان کو بہترین راہنمائی فراہم کر سکیں۔
نوجوان اکثر معاملات میں اساتذہ اور والدین سے راہنمائی لیتے ہیں اور بعض معاملات میں اپنے ہم عمر دوستوں سے بھی راہنمائی لیتے ہیں۔
روابط گھر، خاندان کے افراد ، دوست، ہمسائے اساتذہ و غیرہ سے ہو سکتے ہیں۔
اچھے روابط میں باہمی احترام کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔