بات چیت کی مہارت سے مراد وہ مہارت ہے جس کی مدد سے ہم اپنے محسوسات، خیالات، جذبات یا رائے کا اظہار کرتے ہی
بعض افراد بات چیت کی مہارتوں پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے اپنے حقوق کا دفاع نہیں کر پاتے۔
بات چیت کے بنیادی طریقوں میں بغیرمزاحمت کے بات چیت کرنا، جارحانہ انداز میں بات چیت کرنا اور دعوے سے بات چیت کرنا شامل ہیں۔
بغیر مزاحمت بات چیت کرنے والے افراد اپنے خیالات، محسوسات یا رائے وغیرہ کا اظہار معذرت خواہانہ انداز سے کرتے ہیں۔
جارحانہ انداز سے بات چیت کرنے والے افراد اپنے خیالات، جذبات، محسوسات اور رائے کا اظہار ضرورکرتے ہیں مگر ایسا کرتے ہوئے دوسروں کے حقوق کا خیال نہیں رکھتے۔
مناسب انداز میں دعوے سے بات چیت کرنا ایسا اندازِ گفتگوہے جس میں کوئی فرد دوسروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے اپنے حقوق کے لیے بات چیت کرتاہے۔
مناسب انداز میں دعوے سے بات چیت کرنا سب سے بہتر انداز ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ تمام مسائل اس انداز سے حل ہو سکتے ہیں ۔ کوشش کی جانی چاہیئے کہ زیادہ سے زیادہ مسائل کا حل اس انداز سے نکالا جائے۔