کسی بھی صورت حال میں موجود معلومات کو استعمال کرتے ہوئے اور اپنے ذاتی فائدے اور نقصان کو پرکھتے ہوئے انتخاب کرنے کو فیصلہ سازی کہا جاتا ہے۔
نوجوان فیصلہ سازی کی مدد سے اپنی ترجیحات کی درجہ بندی بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔
فیصلہ سازی کا سب سے پہلا قدم اُس چیز یا مسئلے کو اچھی طرح سمجھنا ہوتا ہے جس کے بارے میں فیصلہ کرنادرکا ر ہو۔
مسئلے کو سمجھنے کے بعد تمام ممکنہ حل ڈھونڈ کر ان کے نفع نقصان پر غور کیا جانا چاہیے۔
جس حل میں سب سے زیادہ فائدہ اور سب سے کم نقصان ہو اس پر عمل کرنا چاہیے۔
فیصلے کے نتائج پر غور کرنا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ فیصلہ کس قدر مؤثر ثابت ہوا۔
نوجوانوں میں فیصلہ سازی کی مہارت ان کے لیے اعتماد اور اطمینان کے احساس کا باعث بنتی ہے۔